ایران نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کسی بھی فوجی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیگا، پرائیویٹ پیغامات کا تبادلہ سفارتکاری کی جگہ نہیں لے سکتا، روس اور چین کیساتھ دفاعی تعاون پوری طاقت کیساتھ جاری ہے۔
انکا کہنا تھا کہ مغربی ممالک نے ایران کو ڈیووس سربراہی اجلاس کے موقع پر سائیڈلائن سفارتی ملاقات سے روکا تھا۔
دوسری جانب ایران نے عالمی اداروں کو آگاہ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران میں دہشتگردی کی معاونت کررہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران نے موقف اپنایا ہے کہ غیر ملکی پشت پناہی والے فسادات میں قومی سلامتی اور پبلک انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
ایران کی انسداد دہشتگردی فورس نے کئی مقامات پر چھاپے بھی مارے ہیں۔
ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی سے جڑے فسادیوں کو بڑی تعداد میں گرفتار کرلیا ہے، دشمن کے درجنوں کرائے کے قاتل گرفتار کرلئے گئے ہیں۔




