جمعرات, جنوری 29, 2026
پاکستاناوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد پر قبضہ، وزیر داخلہ نے ڈپٹی کمشنر اسلام...

اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد پر قبضہ، وزیر داخلہ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو 7 دن میں فیصلے کا پابند کردیا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد پر قبضے کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو 7 دن میں فیصلے کا پابند بناتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ملکیتی حقوق کا مکمل تحفظ، مسائل کا فوری اور موثر حل یقینی بنایا جائے گا۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری خوش آئند اور قابل قدر ہے، حکومت سرمایہ کاروں کو محفوظ و سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ملکیتی حقوق کا مکمل تحفظ کرینگے، کسی کو ان کی جائیداد پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اگر کسی بھی قسم کے قبضے کی شکایت درج کرائیں گے تو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سات دن کے اندر اس پر فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے اثاثوں کے تحفظ کیلئے تیز، شفاف اور موثر کارروائی یقینی بنایا جائے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!