چھابڑی فروش ایمامت سیفور ٹرین نمبر 7557 میں انجیر فروخت کررہا ہے۔(شِنہوا)
ارمچی (شِنہوا) ایک ایسی دنیا میں جہاں سفر کے انتخاب کے لیے رفتار اور آرام اکثر ترجیح ہوتی ہے، ایسے میں چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے میں ایک ریل سروس مسافروں کو سست رفتاری کا منفرد تجربہ فراہم کررہی ہے۔
ٹرین نمبر 7557 ہر روز علاقائی دارالحکومت ارمچی سے سنکیانگ کے جنوبی ہوتان پریفیکچر تک سینکڑوں مسافروں کو لے جاتی ہے ،ٹرین اس کم ترقی یافتہ علاقے کے 22 شہروں اور اضلاع کو آپس میں جوڑتی ہے۔
چین میں زیادہ تر بلٹ ٹرین 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہیں، سنکیانگ کی یہ سست رفتار ٹرین اوسطاً 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے۔ اس کا مکمل سفر ایک ہزار 960 کلومیٹر پر مشتمل ہے جس میں 32 گھنٹے سے زائد کا وقت لگتا ہے۔
اگرچہ ٹرین سست رفتاری سے چلتی ہے تا ہم اس کا مطلب یہ ہے کہ اب مقامی افراد کو ریت اور گندگی کی پرواہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، جیسا کہ انہیں گدھے پر سفر کے دوران ہو تی تھی۔
سنکیانگ کے جنوبی حصے میں واقع ہوتان ایک دور افتادہ علاقہ ہے جہاں ریت کے طوفان اور مٹی کا غلبہ ہے اور ناقص ٹرانسپورٹ سہولیات رہائشیوں کے لئے مشکلات پیدا کرتی ہیں۔ سست رفتار ٹرین سروس 2011 میں شروع کی گئی تھی اور جلد ہی مقبول ہو گئی۔
اس کا کرایہ 4 یوآن (55 امریکی سینٹ) سے 361 یوآن تک ہے جس میں کچھ حصے بس یا کار کے متبادل کے مقابلے میں نمایاں طور پر سستے ہیں۔
