چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کی باؤتنگ لی اور میاؤ خودمختار کاؤنٹی کے بنگ لانگ گو سیاحتی مقام پر سیاح گروپ رقص میں شریک ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی ثقافتی صنعت نے 2024 کے دوران اپنی مستقل توسیع کو برقرار رکھا جس میں نئے کاروباری ماڈل کے پھلنے پھولنے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
قومی ادارہ شماریات کے پیر کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سروے میں شامل شعبے کے 78 ہزار کاروباری اداروں نے گزشتہ برس 141.5 کھرب یوآن (تقریباً 19.7 کھرب امریکی ڈالر) کی مجموعی آمدنی حاصل کی جو 2023 کے مقابلے میں 6 فیصد زائد ہے۔
قومی ادارہ شماریات کے سینئر شماریات دان ژانگ پھنگ کا کہنا ہے کہ یہ ثقافتی اور سیاحتی شعبوں میں ترقی کو فروغ دینے والی ثقافتی خدمات اور مصنوعات کی فراہمی کو بہتر بنانے کی حکومتی کوششوں کی بدولت ممکن ہوا ہے۔
ژانگ نے کہا کہ ان کمپنیوں کے منافع میں گزشتہ برس کی نسبت 10.8 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 12.9 کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔ ڈیجیٹل مواد کی خدمات، انٹرنیٹ اطلاعاتی خدمات اور انٹرنیٹ ثقافتی اور تفریحی پلیٹ فارم منافع میں اضافے کے اہم محرکات رہے۔
ژانگ کے مطابق ثقافتی صنعت میں ابھرتے ہوئے کاروباری ماڈلز نے استحکام پیدا کرنے کا عمل جاری رکھا۔ ان کی مشترکہ آمدنی ایک برس قبل کے مقابلے میں 9.8 فیصد بڑھ کر 59.1 کھرب ہوگئی جو اس شعبے کی مجموعی آمدنی کا 65.7 فیصد حصہ ہے۔
