ہاربن کا نیا تزئین شدہ ہوا چھی ہوٹل 9ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کی میزبانی کے لئے پیر کو با ضابطہ طور پر کھول دیا گیا-(شِنہوا)
ہاربن(شِنہوا)ہاربن کا نیا تزئین شدہ ہوا چھی ہوٹل 9ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کی میزبانی کے لئے پیر کو با ضابطہ طور پر کھول دیا گیا۔
مرکزی میڈیا سنٹر اور افتتاحی و اختتامی تقاریب کے مقامات پر مشتمل کمپلیکس میں موجود ہوا چھی ہوٹل آئس سپورٹس مقابلوں کے لئے ایتھلیٹس ویلیج کے طور پر خدمات پیش کرے گا۔
2005 میں تعمیر کیا گیا ہوا چھی ہوٹل 41 منزلوں اور 625 کمروں پر مشتمل ہے۔ایشیائی سرمائی کھیلوں کی تیاری کے لئے ایلیویٹرز کی تبدیلی سمیت ہوٹل کی جامع تزئین و آرائش کی گئی ہے۔
ہوٹل کے ایگزیکٹو ڈپٹی ڈائریکٹر ما ننگ کی رہنمائی میں رپورٹروں کو کھلاڑیوں کے کمرے دکھائے گئے جو خیر مقدمی کارڈ،میسکوٹ کی پتلیوں اور روایتی ثقافتی فن پاروں سے مزین تھے۔
گیمز کے دوران 9 سو سے زائد کھلاڑی اور ان کے ساتھ موجود آفیشلز ہوٹل میں قیام کریں گے۔نئے چینی سال کے جشن کا سماں پیدا کرنے کے لئے بیڈ روم اور عوامی مقامات چینی کردار ’’فو‘‘ جیسے نئے چینی سال کی علامات سے سجائے گئے ہیں جس کا مطلب خوشی ہے۔
سرمائی کھیلوں کے دوران ایتھلیٹس ویلیج میں ایک کلینک کھلاڑیوں کو طبی معاونت بھی فراہم کرےگا۔
ان خدمات کے علاوہ ایتھلیٹس ویلیج میں ایک جم،لائسنس یافتہ خرید و فروخت کی دکان اور اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹنگ کا حصہ بھی شامل ہے۔
