چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہی گینگ کی ایک کمپنی کی ورکشاپ میں ملازم گریفین لبریکینٹ آئل تیار کررہا ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے بڑے صنعتی اداروں کا مشترکہ منافع 2024 کے دوران 74.3 کھرب یوآن (تقریباً 10.4 کھرب امریکی ڈالر) سے زائد ہوگیا جو گزشتہ برس کی نسبت 3.3 فیصد کم ہے۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) نے پیر کے روز بتایا کہ گزشتہ برس دسمبر میں منافع میں گزشتہ برس کی نسبت 11 فیصد اضافہ ہوا۔
قومی ادارہ شماریات کے شماریات دان یو وین ننگ نے اس بہتری کو بڑھتے ہوئے اقدامات کے نفاذ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں صنعتی منافع میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ نومبر کے دوران منافع میں 7.3 فیصد کی کمی ہوئی تھی۔ چوتھی سہ ماہی میں کاروباری آمدن میں گراوٹ گزشتہ برس کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہوئی۔
یو نے کہا کہ اعلیٰ ٹیکنالوجی کی پیداوار 2024 کے دوران ترقی کا ایک بڑا محرک بنی اور 2023 سے اس کے منافع میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا۔ خاص کر اعلیٰ پیمانے کی انٹیلی جنٹ اور ماحول دوست پیداوار کے منافع میں تیز رفتار اضافہ ہوا۔
یو کے مطابق سازوسامان کا پیداواری شعبہ گزشتہ برس بھی نمایاں رہا جس کی 8 صنعتوں میں سے 5 کے منافع میں گزشتہ برس کی نسبت اضافہ ہوا۔
یو نے کہا کہ اس کے علاوہ اشیائے صرف کے پیداواری شعبے میں گزشتہ برس کی نسبت منافع میں 3.4 فیصد کی بہتری آئی ہے جس کی وجہ کھپت کے فروغ سے متعلق معاون پالیسی اقدامات تھے۔
یو نے مقامی طلب میں اضافے، نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی تشکیل کے فروغ اور صنعتی منافع کی بحالی میں اضافے سے متعلق مسلسل کوششوں پر زور دیا۔
