اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچائنہ کوسٹ گارڈ نے سمندری جرائم کے خلاف کارروائی میں اضافہ کردیا

چائنہ کوسٹ گارڈ نے سمندری جرائم کے خلاف کارروائی میں اضافہ کردیا

چائنہ کوسٹ گارڈ (سی سی جی) کے جہاز کا ایک طبی کارکن  ہوانگیان ڈاؤ سے ملحقہ پانیوں میں ایک  ماہی گیر کا بلڈ پریشر چیک کرتے ہوئے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چائنہ کوسٹ گارڈ (سی سی جی) نے گزشتہ ایک برس کے دوران سمندری جرائم کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو مستحکم کیا ہے اور بڑی تعداد میں سمگلنگ اور منشیات کے معاملات سے نمٹا ہے۔

سمندری قانون نافذ کرنے والے اداروں کے موضوع پر ایک انٹرویو کے مطابق چائنہ کوسٹ گارڈ نے 2024 کے دوران مجموعی طور پر سمگلنگ کے601 مقدمات نمٹائے اور 32 جرائم پیشہ گروہوں کا خاتمہ کیا۔

چائنہ کوسٹ گارڈ نے کہا ہےکہ سمندر میں منشیات کے جرائم کے خلاف  کوششیں  کی گئیں۔  2024 کے دوران منشیات سے متعلق 5 مقدمات حل کئے گئے اور 3.8 ٹن منشیات ضبط کی گئی۔

سی سی جی نے کہا کہ گزشتہ برس امیگریشن حکام کے تعاون سے سرحدی تحفظ اور امیگریشن انتظام برقرار رکھنے کے لئے ایک آپریشن بھی شروع کیا گیا تھا۔

آپریشن کے دوران غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرنے والے افراد کے 20 سے زائد معاملات سامنے آئے جن میں 130 سے زائد مجرمانہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!