بیجنگ(شِنہوا)چینی عدالتوں نے 2024 کے دوران زیرالتوا مقدمات میں کمی کے سلسلے میں نمایاں پیشرفت کی اور ایک برس سے زائد عرصے سے زیر التوا مقدمات کی تعداد میں گزشتہ برس کے مقابلے میں ایک تہائی سے زائد کی کمی آئی ہے۔
چین کی اعلیٰ عوامی عدالت (ایس پی سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے دوران چینی عدالتوں میں 4 کروڑ 60 لاکھ سے زائد مقدمات دائر ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت تقریباً ایک فیصد اضافہ ہے۔
اعلیٰ عوامی عدالت نے کہا ہے کہ ان میں سے 12 لاکھ سے زائد ابتدائی نوعیت کے فوجداری مقدمات تھے جبکہ ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد ابتدائی نوعیت کے دیوانی اور تجارتی مقدمات تھے اور تقریباً 3 لاکھ ابتدائی نوعیت کے انتظامی مقدمات تھے۔
اعلیٰ عوامی عدالت نے کہا ہے کہ اس کے علاوہ 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد مقدمات کو "کراس انفورسمنٹ” طریقہ کار کے تحت نمٹایا گیا۔
یہ طریقہ کار عدالتوں کو نفاذ میں دریپش مشکلات کو سلجھانے کی اجازت دیتا ہے اور جب اصل عدالت فیصلوں پر بروقت عملدرآمد کرنے میں ناکام رہتی ہے تو کسی دوسری عدالت یا اعلیٰ عدالت کو اس کے نفاذ کی نگرانی تفویض کی جاتی ہے۔ کچھ امور میں اگر ضرورت ہو تو کئی عدالتیں مشترکہ نفاذ کی کوششوں کا حصہ ہوتی ہیں۔
