چین کے نائب صدر ہان ژینگ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اور بھارت-چین سرحدی مسئلہ سے متعلق خصوصی نمائندے شری اجیت دوول سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے دفاعی ترجمان نے کہا ہےکہ چین اور بھارت کی افواج سرحدی مسائل کے حل کے لیے مستحکم پیشرفت کر رہی ہیں۔
یہ بات جمعرات کو وزارت دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤگانگ نے چین اور بھارت کے درمیان سرحدی مسئلہ پر ہم آہنگی اور تعاون کو بڑھانے کے لئے حالیہ معاہدوں کے حوالے سے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی ۔
ژانگ نے کہا کہ چین اور بھارت نے سفارتی اور فوجی مذاکرات کے ذریعے سرحدی صورتحال پر قریبی رابطہ برقرار رکھا ہے اور اس میں اہم پیشرفت حاصل کی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین-بھارت تعلقات کو درست راستے پر واپس لانا دونوں ممالک اور دونوں عوام کے مفاد میں ہے۔
ژانگ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ چینی فوج بھارتی فوج کے ساتھ مل کر عظیم تر تبادلوں اور رابطوں کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے فوجی تعلقات کو مستحکم کرنے کی خاطر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ سرحدی علاقوں میں پائیدار امن اور استحکام کو مشترکہ طور پر قائم رکھا جا سکے۔
