چین کے مشرقی صوبہ جیانگشی کی جِنگ آن کاؤنٹی میں ایک مزدور قدیم عمارت کی تزین و آرائش کر رہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) وزارت رہائش وشہری۔دیہی ترقی نے کہا ہے کہ چین شہروں کی تزئین و آرائش کے منصوبے آگے بڑھائے گا اور سال 2025 میں سال 2000 کے اختتام سے قبل تعمیر کردہ پرانی شہری رہائشی آبادیوں کی تزئین و آرائش مکمل کی جائے گی۔
وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں پرانی شہری رہائشی آبادیوں کی تزئین و آرائش کے 56 ہزار نئے منصوبے شروع کئے گئے ۔ موجودہ عمارتوں میں 25 ہزار لفٹس کی تنصیب کی گئی ۔ 5 لاکھ سے زائد پارکنگ مقامات قائم کئےگئے اور بزرگوں کی نگہداشت کے لئے 2 ہزار 254 مراکز بنائے گئے۔
2025 میں شناخت کردہ پرانی گیس پائپ لائنز کو بہتر بنایا جائے گا اور ان کی تزئین و آرائش کی جائے گی اور کاؤنٹی سطح کے شہری علاقوں میں گدلے اور بدبودار آبی ذخائر کی تعداد کو نمایاں طور پر کم کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ زیر زمین سرنگوں کی تعمیر اور تزئین و آرائش، بلدیاتی سہولیات کی تجدید، شہری گھریلو فضلے کی چھانٹی، ،چھوٹے پارکس اور شہری گرین ویز کی تعمیر کے ساتھ ساتھ شہری رہائشی علاقوں میں بزرگوں کی نگہداشت کی سہولیات اور بچوں کے لئے دوستانہ مقامات کی تعمیر جاری رہے گی۔
وزارت کے مطابق اس سے ڈیجیٹل گھروں، اسمارٹ رہائشی علاقوں، انٹیلی جنٹ ہاؤسنگ کنسٹرکشن مینجمنٹ، اربن آپریشن مینجمنٹ سروس پلیٹ فارمز اور انٹیلی جنٹ بلدیاتی سہولیات میں پیشرفت ہوگی۔
