اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسنکیانگ میں رواں سال 30 کروڑ سیاحوں کی آمد ریکارڈ

سنکیانگ میں رواں سال 30 کروڑ سیاحوں کی آمد ریکارڈ

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار خطے کے شہر شاوان کے خوبصورت مقام لوجیاؤ وان میں سیاح  تصاویر بنارہے ہیں۔(شِنہوا)

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے میں رواں سال ریکارڈ 30 کروڑ سیاحوں  کی آمد ہوئی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 14 فیصد زائد ہے۔

علاقائی محکمہ ثقافت وسیاحت نے جمعرات کو بتایا کہ خطے کی سیاحت سے آمدنی تقریباً 355.2 ارب یوآن (تقریباً 49.4 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 21 فیصد اضافہ ہے۔

سنکیانگ چین کے مجموعی رقبے کا چھٹا حصہ ہے۔ اس خطے میں بلند و بالا چوٹیوں اور گہری کھائیوں سے لے کر وسیع ریگستانوں اور پرسکون جھیلوں تک دلفریب مناظر موجود ہیں۔ یہ تیان شان پہاڑ ، سیرام جھیل ، جیاؤحے کھنڈرات اور کاشغر قدیم شہر جیسے ثقافتی اور قدرتی عجائبات دونوں کو پسند کرنے والے سیاحوں کے لئے مقبول منزل ہے۔

محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر یو جائی نے کہا ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران سنکیانگ کو زیادہ پرکشش، جامع اور قابل رسائی سیاحتی مرکز بنانے کی کوششیں سود مند رہی ہیں۔

سنکیانگ عالمی معیار کے سیاحتی مقامات، تفریحی مقامات اور شہروں کی ترقی پر توجہ مرکوز کرکے اپنی سیاحتی سہولیات میں  اضافہ کررہا ہے۔ ڈوکو ہائی وے جیسی اہم خوبصورت سڑکوں کو اعلیٰ خود کار گاڑیوں کے روٹس میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔

یہ خطہ مقامی اورعالمی پروازوں میں اضافے ، دیہی سڑکوں کے منصوبوں سمیت بہتر نقل وحمل کے ذریعے سیاحت کو مزید فروغ دینے کو تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!