چین کے جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے دارالحکومت فوژو میں ایک ٹیکس عہد یدار ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) انوائس تیار کررہی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) سے متعلق قانون کی منظوری دیدی گئی ہے، یہ چین میں سب سے بڑی ٹیکس کیٹیگری ہے جو قانون پر مبنی ٹیکس کے اصول کے نفاذ میں اہم پیشرفت ہے۔
قومی مقننہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں منظور کردہ یہ قانون یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔
اس وقت چین میں نافذ العمل 18 میں سے 14 ٹیکس کیٹیگریز پر پہلے ہی قانون سازی کی جاچکی ہیں جس میں ٹیکس سے حاصل کردہ زیادہ تر آمدنی کا احاطہ کیا گیا ہے۔
چین نے حالیہ برسوں میں مالیاتی اور ٹیکس نظام میں اصلاحات کو مسلسل گہرا کیا اور وی اے ٹی اصلاحات کو فروغ دیکر تیزی سے جدید وی اے ٹی نظام قائم کیا۔
بیجنگ نیشنل اکاؤنٹنگ انسٹی ٹیوٹ کے نائب صدر لی شو ہونگ کا کہنا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے متعلق قانون کی منظوری سے حالیہ برسوں میں وی اےٹی اصلاحات کی کامیابیوں کو تقویت ملی ہے جو ٹیکس نظام کے استحکام ، توقعات کو مستحکم کرنے اور اعتماد میں اضافے کے لئے سازگار ہے۔ یہ مالیاتی اور ٹیکس نظام کی اصلاحات کو وسیع کرنے میں ایک اہم کامیابی ہے۔
چین کو رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ میں وی اے ٹی سے 61.2 کھرب یوآن (تقریباً 851.56 ارب امریکی ڈالر) کی آمدنی ہوئی تھی جو ملک کی مجموعی ٹیکس آمدنی کا تقریباً 37.8 فیصد ہے۔
لی نے کہا کہ کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور ملک میں اعلیٰ معیار کی ترقی میں پیشرفت کے لئے ٹیکس قانون سازی میں تیز رفتاری نہا یت اہم ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link