اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین نے غزہ کے لئے ہنگامی انسانی امداد کی 2 کھیپ روانہ...

چین نے غزہ کے لئے ہنگامی انسانی امداد کی 2 کھیپ روانہ کردیں

غزہ شہر میں خوراک کی تقسیم کے ایک مرکز میں لوگ امدادی خوراک کے حصول کی کوشش کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

قاہرہ (شِنہوا) چین نے غزہ کی پٹی میں ہنگامی انسانی امداد کی 2 کھیپ بھیجنے کے لئے فلسطین کے ساتھ دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔

مصر میں چینی سفارت خانے کے مطابق معاہدے پر دستخط کی تقریب قاہرہ میں ہوئی تھی جس میں مصر میں چینی سفیر لیاؤ لی چھیانگ اور مصر میں فلسطین کے سفیر دیاب ال لوح نے شرکت کی۔

اس موقع پر چینی سفیر لیاؤ کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی مصائب کم کرنے کے لئے چینی حکومت نے فلسطین کی امداد جاری رکھی ہوئی ہے۔ چین نے مصر کے راستے علاقے میں خوراک اور ادویات سمیت ہنگامی امدادی سامان کی متعدد کھیپ پہنچائی ہیں۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین فلسطین اور مصر کے ساتھ قریبی رابطے اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کا خواہشمند ہے تاکہ جنگ زدہ علاقے کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کی جا سکے۔

اس موقع پر ال لوح کا کہنا تھا کہ فلسطینی حکومت اور عوام غزہ کی پٹی میں انسانی بحران میں کمی کے لئے ہنگامی انسانی امداد کی فراہمی پر چین کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

انہوں نے فلسطینی عوام کے منصفانہ مقاصد کے لئے چین کی مستقل اور پختہ تائید اور عالمی سطح پر اس مسئلے کو اٹھانے کی تعریف کی  جو "فلسطین اور چین کے درمیان گہری دوستی اور ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے چین کے کردار کو ظاہر کرتی ہے”۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!