چین کے شمالی شہر تیانجن میں ایک محقق ٹیسٹ فیلڈ میں ذہانت پر مبنی جدید گاڑی کا جائزہ لے رہا ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین کے شمال مغربی علاقے میں کوئلے کی کان کنی کے ایک سمارٹ منصوبے نے اس سال خود کار ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ریکارڈ کے تحت 56 خودکار اور 800 سے زائد انسان بردار ٹرکوں کا مخلوط بیڑا جون سے محفوظ انداز میں چل رہا ہے۔
سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے میں ارمچی سے 70 کلومیٹر جنوب میں ہی شان کان پر موجود یہ خودکار ٹرک باآسانی ڈرائیوروں کی مہارتوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور 10 سینٹی میٹر جتنی چھوٹی رکاوٹ کی 40 میٹر تک کے فاصلے سے نشاندہی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ان جدید گاڑیوں میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی سی ڈی انکارپوریشن نے فراہم کی جو خودکار ڈرائیونگ کی حامل کمرشل گاڑیوں میں مہارت رکھنے والی واحد کمپنی ہے۔2017 میں قائم کی گئی اس کمپنی نے 530 تکنیکی تخلیقات کے اندراج کی درخواست دے رکھی ہے اور 50 سے زائد صنعتی معیارات کی تیاری میں حصہ لے چکی ہے۔
سی ڈی کی کامیابی چین میں واحد مثال نہیں ہے۔چیلنجز سے بھرپور معاشی ماحول میں کئی نجی کمپنیوں نے تخلیقی جدت پر توجہ بڑھاتے ہوئے اپنی بنیادی مسابقت کو مضبوط بنانے اور ترقی کے نئے مواقع کو محفوظ بنانے کے لئے بادِ مخالف پر قابو پایا ہے۔
چینی کمپنیوں کو اس وقت ملک اور بیرون ملک چیلنجز کا سامنا ہے۔سست روی کا شکار عالمی معیشت اور بڑھتی ہوئی تجارتی تحفظ پسندی نے بین الاقوامی منڈی میں مواقع کم کئے ہیں۔مقامی طور پر ناکافی طلب اور ترقی کے نئے محرکات کی طرف جاری اقتصادی تبدیلی بھی چیلنجز کا باعث بنی ہے۔
ذہانت پر مبنی جدید پیداواری حل فراہم کرنے والی کمپنی لی-گونگ انڈسٹریل کمپنی نے اس سال مخصوص منڈی میں ابھرتے ہوئے مواقع کی اہم نشاندہی کرتے ہوئے تیزی سے ترقی کی ہے۔
جاری معاشی مشکلات کے باوجود زیادہ جدت پر مبنی کاروباری اداروں کا عروج مارکیٹ میں نئی روح پھونک رہا ہے جس سے چینی معیشت کی ترقی کی نئی رفتار ابھری ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link