اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی سائنسدان سبز کیڑے مار ادویات بنانے کے لئے نئے مالیکیولر تلاش...

چینی سائنسدان سبز کیڑے مار ادویات بنانے کے لئے نئے مالیکیولر تلاش کر رہے ہیں

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچر سائنسز (سی اے اے ایس) کے ذیلی ادارے ایگریکلچر جینومکس انسٹی ٹیوٹ (اے جی آئی ایس) کی محقق یانگ چھنگ تجربات کر رہی ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چینی سائنسدانوں کی تازہ ترین تحقیق میں محفوظ اور موثر سبز کیڑے مار ادویات تیار کرنے کے لئے نئے مالیکیولر ہدف کی نشاندہی کی گئی ہے۔تحقیق میں کیڑوں میں ادویات کے خلاف مزاحمت سے نمٹنے کا موثر حل پیش کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم کے اعدادوشمار کو دیکھتے ہوئے چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچر سائنسز(سی اے اے ایس) کے محققین نے بتایا کہ فصلوں میں موجود کیڑوں سے عالمی زرعی پیداوار میں نقصان کا تخمینہ تقریباً 40 فیصد ہے جو ہر سال 220 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ کےمعاشی نقصان کا باعث ہے۔

شین زین میں سی اے اے ایس کے ذیلی ایگریکلچر جینومکس انسٹی ٹیوٹ(اے جی آئی ایس) کی محقق یانگ چھنگ نے کہا کہ کیڑوں سے خوراک کو بچانا ایک مشکل کام بن چکا ہے۔

یانگ نے کہا کہ کیڑوں پر قابو پانے کے لئے کیڑے مار ادویات کے چھڑکاؤ، بدبو کو کشش بنانے اور قدرتی دشمنوں کی پہچان جیسے مختلف طریقے استعمال کئے گئے تاہم کیڑے مار ادویات کے خلاف بڑھتی ہوئی مزاحمت اور اس میں زیادہ لاگت کی وجہ سے ان اقدامات کا اثر تسلی بخش نہیں ہے۔

یانگ کی قیادت میں تحقیقی ٹیم نے اے بی سی ایچ ٹرانسپورٹر کے نام سے ایک نیا پروٹین دریافت کیا ہے۔

تحقیق سے پتہ چلا کہ اے بی سی ایچ پروٹین دوائی کو کیڑے کے اندر پہنچانے کا ذمہ دار ہے جو کیڑے کی لیپڈ رکاوٹ کی تشکیل میں معاون ہے۔یہ پروٹین کیڑے میں دوائی کے خلاف مزاحمت پیدا کرتا ہے۔

یانگ نے کہا کہ یہ تحقیق حشرات اور کیڑے مار ادویات کے ہدف کے مطالعہ کے شعبوں میں ایک اہم پیش رفت ہے جو سبز کیڑے مار ادویات کی ترقی کی اہم بنیاد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!