اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینڈچ دارالحکومت میں برف کے مجسموں کی نمائش سے750 سالہ تاریخ کا...

ڈچ دارالحکومت میں برف کے مجسموں کی نمائش سے750 سالہ تاریخ کا جشن منایا گیا

ہیڈ لائن:

ڈچ دارالحکومت میں برف کے مجسموں کی نمائش  سے750 سالہ تاریخ کا جشن  منایا گیا

جھلکیاں:

ڈچ دارالحکومت برف کے مجسموں کی نمائش کے ساتھ اپنی 750 سالہ تاریخ کا جشن منا رہا ہے۔ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ نمائش کے مختلف مناظر

تفصیلی خبر:

ایمسٹرڈیم اپنی 750 ویں سالگرہ ایک نمائش کے ساتھ منا رہا ہے جس میں پیچیدہ طریقے سے بنائے گئے برف کے 135مجسمے شامل ہیں۔ہنرمند مجسمہ سازوں اور کاریگروں کی ایک ٹیم نے 500 ٹن سے زائد برف استعمال کر کے شہر کی تاریخ کے اہم لمحوں، شخصیات اور نمایاں مقامات کو حقیقت کا رنگ دیا ہے۔

ہر مجسمہ  ڈچ دارالحکومت کے وقت کے ساتھ سفر کی ایک منفرد کہانی بیان کر رہا ہے۔ یہ سفر سال 1275 میں ایمسٹرڈیم کے پہلی بار تحریری تذکرے سے شروع ہوا۔ تب سے اب تک  ایمسٹرڈیم ماہی گیروں کے ایک معمولی گاؤں سے ایک مصروف ترین اور عالمی شہرت کےحامل بڑے شہر میں تبدیل ہو گیا ہے۔

یہ نمائش 21 دسمبر 2024 کو شروع ہوئی جو 2 مارچ 2025 تک جاری رہے گی۔

ایمسٹرڈیم سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!