اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسربیا کےنوجوانوں کا چین کے شمال میں روایتی چینی ثقافت کے مشاہدے...

سربیا کےنوجوانوں کا چین کے شمال میں روایتی چینی ثقافت کے مشاہدے کے لئے مطالعاتی دورہ

ہیڈلائن:

سربیا کےنوجوانوں کا چین کے شمال میں روایتی چینی ثقافت کے مشاہدے کے لئے مطالعاتی دورہ

جھلکیاں:

سربیا کےنوجوانوں کے ایک مطالعاتی گروپ نےہیبی کےشہر کا نگ ژو میں دو روزہ دورے کے موقع پر روایتی چینی ثقافت کا بغور جائزہ لیا ہے۔نوجوانوں نے وو چھیاؤ کاؤنٹی جو ’’چینی سرکس کے مرکز‘‘ کے نام سےمشہور ہے،یہاں غیر مادی ثقافتی ورثے کی منفرد دلکشی کا تجربہ کیا ہے۔ تفصیلات اس وڈیو میں ملاحظہ کیجئے

شاٹ لسٹ:

1۔ تقریب کےمختلف مناظر

2۔ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی): انجا زیفکِک،طالبہ، بلغراد یونیورسٹی

3۔ساؤنڈبائٹ2(انگریزی): انتال زیلرڈ، پروفیسر،نووی ساد یونیورسٹی

4۔ مختلف کرتب کے مناظر

تفصیلی خبر:

سربیا کےنوجوانوں کے ایک مطالعاتی گروپ نےچین کےشمالی صوبے ہیبی کےشہر کا نگ ژو میں دو روزہ دورے کے موقع پر روایتی چینی ثقافت  کا بغور جائزہ لیا۔

شرکاءمیں ’ایچ بی آئی ایس گروپ‘ سربیا کے ملازمین کے بچے،  بلغراد یونیورسٹی، نووی ساد یونیورسٹی اور نِش یونیورسٹی کے اساتذہ و طلباءشامل تھے۔

ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی): انجا زیفکِک، طالبہ، بیلگریڈ یونیورسٹی 
’’یہ ایک روایتی رقص ہے جو ہم شادیوں اور تقریبات میں کرتے ہیں۔میں سمجھتی ہوں کہ ہر ملک کے لئے اپنی اصل ثقافت اور تاریخ کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔یہاں ہمیں بہت سی مختلف سرگرمیاں دیکھنے کو ملیں۔اس تقریب کا تجربہ حاصل کرنے کا یہ ہمارا پہلا موقع ہے، یہ واقعی شاندا ر ہے۔ آپ جب اسے دیکھتے ہیں تو آپ حیران رہ جاتے ہیں۔‘‘

ساؤنڈبائٹ2(انگریزی): انتال زیلرڈ، پروفیسر،نووی ساد یونیورسٹی
’’یہ تقریب ہماری یونیورسٹی کےطلباء کو یہاں کی یونیورسٹی کےطلباء سےجوڑنے کا  ایک بہترین موقع ہے۔

اس پروگرام کے ذریعے ہم آپس میں ملتے ہیں اس لئےیہ تعاون بہت فائدہ مند اور کامیاب ہوسکتا ہے۔کچھ اقدامات اگر ہم مشترکہ طور پر کرسکیں تو یہ بہت مفید اور خوبصورت ہوسکتاہے۔‘‘

سربیا کے نوجوانوں نے وو چھیاؤ کاؤنٹی جو ’’چینی سرکس کے مرکز‘‘ کے نام سے مشہور ہے،یہاں غیر مادی ثقافتی ورثے کی منفرد دلکشی کا تجربہ کیا ہے۔

کانگ ژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!