چین کے مشرقی شہر شنگھائی کے چائنہ(شنگھائی) پائلٹ فری ٹریڈ زون کے لِن گینگ نیو ایریا میں ٹیسلا گیگا فیکٹری کا منظر-(شِنہوا)
شنگھائی(شِنہوا) شنگھائی میں امریکی کارساز کمپنی ٹیسلا کے بڑے کارخانے کی تعمیر اس سال کے اختتام تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
ٹیسلا چائنہ کے مطابق یہ کارخانہ جس کا سنگ بنیاد مئی کے آخر میں رکھا گیا تھا، کمپنی کی توانائی ذخیرہ کرنے والی بیٹریاں میگا پیک بنانے کے لئے مختص ہوگا۔2025 کی پہلی سہ ماہی میں بڑے پیمانے پر پیداوار کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ابتدائی طور پر سالانہ 10 ہزار بیٹریاں تیار کی جائیں گی جوتقریباً 40 گیگا واٹ توانائی کے ذخیرے کے برابر ہے۔
چائنہ(شنگھائی) پائلٹ فری زون کے لِن گینگ خصوصی علاقے کی انتظامیہ کے مطابق2 لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر محیط نئے کارخانے میں مجموعی طور پر تقریباً 1.45 ارب یوآن (تقریباً 20 کروڑ 17 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
یہ بڑا کارخانہ ٹیسلا کی جانب سے امریکہ سے باہر تعمیر کیا گیا اپنی نوعیت کا پہلا کارخانہ ہے۔یہ 2019 میں ٹیسلا کی گیگا فیکٹری کے افتتاح کے بعد شنگھائی میں دوسرا کارخانہ ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link