تنزانیہ کے دارالسلام سٹیشن پر ایک ایس جی آر برقی ٹرین کھڑی ہے-(شِنہوا)
دارالسلام(شِنہوا)تنزانیہ ریلوے کارپوریشن (ٹی آر سی) نے کہا ہے کہ اسے چین کی سی آر آر سی چھی چھہار رولنگ سٹاک کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے سٹینڈرڈ گیج ریلوے (ایس جی آر) برقی ٹرینوں کے لئے 264 مال بردار بوگیاں مل گئی ہیں۔
ٹی آر سی کے ایک بیان کے مطابق 264 مال بردار بوگیاں، ٹی آر سی کے لئے سی آر آر سی کی طرف سے تیارکردہ 1430 بوگیوں کا حصہ ہیں جو منگل کو دارالسلام کی بندرگاہ پر پہنچیں۔
ٹی آر سی کا کہنا ہے کہ فراہم کی جانے والی بوگیوں میں سے 200 کنٹینرز لے جانے کے لئے جبکہ 64 ہلکے سامان کے لئے ہوں گی۔
مال بردار بوگیاں تنزانیہ کے دارالحکومت دارالسلام، موروگورو اور ڈوڈوما کے درمیان پہلے بغیر مال برداری کے اور بعد میں مال برداری کے ساتھ آزمائشی سفر کریں گی۔
