اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینمکاؤ عالمی سیاحت و ثقافت کا ایک اہم مرکز

مکاؤ عالمی سیاحت و ثقافت کا ایک اہم مرکز

ہیڈلائن:

مکاؤ عالمی سیاحت و ثقافت کا ایک اہم مرکز

جھلکیاں:

اس سال مکاؤ کی چین واپسی کی 25 ویں سالگرہ ہے، خصوصی انتظامی خطے نےاپنی معیشت کو متنوع بنانے کی حکمت عملی اپنائی ہے۔’’کھیلوں کےشہر‘‘ کی تعمیر سے عالمی سیاحتی و تفریحی مرکز کےطور پر مکاؤ کی شہرت میں اضافے کی توقع ہے۔تفصیلات وڈیو میں ملاحظہ کریں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ مکاؤ کےمختلف مناظر

2۔اسٹینڈ اپ(چینی):چھو مینگ مینگ، نمائندہ شِنہوا

3۔مکاؤ کےمختلف مناظر

تفصیلی خبر:

اس سال مکاؤ کی چین واپسی کی 25 ویں سالگرہ ہے۔ ان برسوں میں  مکاؤ خصوصی انتظامی خطے (ایس اے آر) نےمعیشت کو مناسب طریقے سےمتنوع بنانے کی حکمت عملی اپنائی ہے۔ایس اے آر حکومت کے "کھیلوں کےشہر” کی تعمیر کے منصوبے نے یہاں کئی اہم تقریبات کی میزبانی کی راہ ہموار کی ہے۔

اسٹینڈ اپ(چینی): چھو مینگ مینگ، نمائندہ شِنہوا

’’میں نے یہ کر لیا! میں نےکامیابی کےساتھ ریس مکمل کر لی۔‘‘

’’کھیلوں کےشہر‘‘ کی تعمیر سے عالمی سیاحتی و تفریحی مرکز کےطور پر مکاؤ کی شہرت میں اضافے کی توقع ہے۔براڈوےموسیقی، روایتی پرتگالی فاڈو موسیقی، ہانگ کانگ پاپ کنسرٹس اور پیکنگ اوپیرا  کے انعقاد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ثقافت و فنون کےشوقین مکاؤ میں اپنے ذوق کے مطابق ہمیشہ موسیقی کی تقریب تلاش کرسکتے ہیں۔ثقافتی تقریبات نے قریبی اور دور دراز کے سیاحوں کو متوجہ کرنے میں مدد دی ہے، جس سے مقامی سیاحت کی صنعت کو مؤثر طریقے سے فروغ ملا  ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال تقریباً  2 کروڑ افراد نے مکاؤ میں مختلف فنون اور ثقافتی  تقریبات، جبکہ 10 لاکھ لوگوں نےمیگا پاپ کنسرٹس میں شرکت کی ہے۔

ان تقریبات کے دوران  ٹکٹوں کی مجموعی فروخت سے تقریباً  14 کروڑ امریکی ڈالر کی آمدنی حاصل  ہوئی ہے۔

فوربز میگزین نے اس سال مکاؤ کو لکسمبرگ کے بعد دنیا کا دوسرا امیر ترین مقام قرار دیا ہے۔یہ تخمینہ فی کس مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی بنیاد پر لگایا گیا ہے، جسے قوت خرید کےمساوات کےحساب سےہم آہنگ کیا گیا ہے۔

مکاؤ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!