اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور سنگاپور کے درمیان 26 سرمایہ کاری کے منصوبوں پر دستخط

چین اور سنگاپور کے درمیان 26 سرمایہ کاری کے منصوبوں پر دستخط

چین کے مشرقی  صوبہ جیانگسو کے شہرسوژو میں سوژو صنعتی پارک میں نینو ٹیكنالوجی كمپنی كا عملہ كام كررہا ہے۔(شِنہوا)

نان جنگ(شِنہوا) چین اور سنگاپور کے درمیان 26 سرمایہ کاری تعاون منصوبوں پر چین کے مشرقی  صوبہ جیانگسو کے شہر سوژو میں واقع ایک ممتاز صنعتی پارک میں دستخط کر دئیے گئے ہیں۔

یہ منصوبے بائیوفارماسیوٹیکلز، مشترکہ اختراع اور ڈیجیٹل معیشت جیسے شعبوں پرمشتمل ہیں جوکہ سوژو صنعتی پارک میں منعقدہ چین۔سنگاپور سرمایہ كاری فورم کے دوران طے پائے جو چین اورسنگاپور کے درمیان پہلا بین الحکومتی تعاون کا منصوبہ ہے۔

ان منصوبوں میں چین-سنگاپور پائیدار اسٹیٹ مشترکہ اختراعی ورکشاپ اور سنگاپور میں چینی کمپنیوں کے نئے غیر ملکی ہیڈکوارٹرز اور آپریشن سینٹرز کا قیام شامل ہے۔

سنگاپور کی 400 سے زائد  کمپنیوں کا مرکز 1994 میں  قائم ہونے والا سوژو صنعتی پارک دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی ترقی کا گواہ رہا ہے۔

چین کی وزارت تجارت   نے  ایک حالیہ اعلامیےمیں اصلاحات کو فروغ دینے، کلیدی شعبوں کو کھولنے اور عالمی وسائل سے فائدہ اٹھانے  کی صلاحیت کو بہتر بنانے كے لئے  سوژو صنعتی پارك كی كوششوں میں حمایت فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!