اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کی آزاد ویزا پالیسی سیاحت کو فروغ اوربڑھتی فراخدلی ظاہر کرتی...

چین کی آزاد ویزا پالیسی سیاحت کو فروغ اوربڑھتی فراخدلی ظاہر کرتی ہے،کروشین ماہر

رومانیہ کے شہر بخارسٹ میں سیاحتی میلے میں سیاح چین کے سٹینڈ پر ایک بڑے پانڈا میسکوٹ کے ساتھ تصاویر بنوارہے ہیں۔(شِنہوا)

زغرب(شِنہوا) کروشیا کے ادارہ برائے فروغ سیاحت کے منیجنگ ڈائریکٹر دامیر کریسک نے چینی حکومت کی جانب سے آزاد ویزا پالیسی کو مزید 9 ممالک تک توسیع دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

گزشتہ روز شِنہوا سے بات کرتے ہوئے دامیرکریسک نے اس اقدام کو "یقینی طور پر اچھی خبر” قرار دیا جس سے توقع ہے کہ مزید کروشیائی اور یورپی مسافروں کو چین کا دورہ کرنے کا موقع ملے گا۔

دامیر کریسک نے کہاکہ میرے خیال میں ہر آزاد ویزا پالیسی سیاحت کو ترقی دینے میں مدد دیتی ہے، لہٰذا یہ یقینی طور پر اچھی خبر ہے۔

چین نے اعلان کیا ہے کہ مزید  9ممالک بلغاریہ، رومانیہ، کروشیا، مونٹی نیگرو، شمالی مقدونیہ، مالٹا، استونیا، لٹویا اور جاپان کے عام پاسپورٹ رکھنے والوں کو 30 نومبر 2024 سے ایک سال کی آزمائشی بنیاد پر بغیر ویزا داخلے کی سہولت حاصل ہوگی۔ اس طرح چین میں آزاد ویزا رسائی کے اہل ممالک کی مجموعی تعداد 38 ہوگئی ہے۔

اس معاہدے کے تحت سیاح کاروبار، سیاحت، خاندانی دوروں، تبادلوں اور ٹرانزٹ جیسے مقاصد کے لئے 30 دن تک کے قیام کے لئے بغیر ویزے کے چین میں آسکتے ہیں۔

دامیر کریسک نے کہا کہ اس پالیسی سے چین اور کروشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات بھی مضبوط ہوں گے جن کے درمیان پہلے ہی اچھے تعلقات ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!