اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین اور امریکہ کےمواصلاتی ماہرین كامیڈیا کے مستقبل پر تبادلہ خیال

چین اور امریکہ کےمواصلاتی ماہرین كامیڈیا کے مستقبل پر تبادلہ خیال

چین اور امریکہ کےمواصلاتی ماہرین كامیڈیا کے مستقبل پر تبادلہ خیال

ہیوسٹن(شِنہوا) چین اور امریکہ كے 30 سے زائد ماہرین اور سکالرز نے لوزیانا کے نیو اورلینزمیں منعقدہ اجلاس میں میڈیا کے مستقبل بارے مصنوعی ذہانت اور عالمگیریت کے اثرات جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

10ویں سالانہ امریكہ۔چائنہ مواصلاتی ماہرین سربراہ اجلاس كے دوران امریکی نیشنل کمیونیکیشن ایسوسی ایشن (این سی اے) کے سابق صدر اسٹیفن ہارٹ نیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں پہلے سے زیادہ سکالرز کو دوستانہ مواصلات، اخلاقی ترغیب اور حقائق پر مبنی دلیل كا نمونہ بننے كی ضرورت ہے اور ڈی۔گلوبلائزیشن کے سامنے  بھی مضبوطی سے کھڑا ہو نا چا ہئے۔

یونیورسٹی آف دی پیسیفک کے پروفیسر اور این سی اے کی بین الاقوامی تعاون کمیٹی کے رکن  ڈونگ چھنگ ون نے کہا کہ یہ 10 سالہ تقریب ایک تخلیقی تبادلے اور باہمی ترقی کا سفر تھا جس نے شعبوں کوفروغ دیا اور افق کو وسیع کیا۔

تقریب کے دوران دی سنکنگ آف دی لزبن مارو نامی ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی جس نے 37ویں گولڈن روسٹر ایوارڈز میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ جیتا تھا۔ اس کے ڈائریکٹر فینگ لی نے مہمانوں کے ساتھ آن لائن گفتگو کی۔

اختتامی تقریب میں کمیونیکیشن یونیورسٹی آف چائنہ (سی یو سی) کے ٹیلی ویژن سکول کو ویلیوڈ پارٹنر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس سال سی یو سی اور این سی اےکے درمیان قریبی تعاون كا عشرہ مکمل ہوگیا ہے۔ 2014 سے دونوں ادارے اس اجلاس سمیت کئی سربراہ اجلاسوں کا مشترکہ انعقاد کر چکے ہیں۔

منتظمین نے  كہا كہ یہ سربراہ اجلاس صحافت اور مواصلات پر غیر منافع بخش تعلیمی تنظیم این سی اےکی 110ویں سالگرہ کے موقع پر کانفرنس  سے قبل ہونے والی تقاریب میں سے  ایک ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!