چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ کے چھنگ ڈاؤ جیاؤ ڈونگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پرایک مال بردار طیارہ اتررہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں اکتوبر کے دوران شہری ہوا بازی شعبے میں ترقی کی رفتار مستحکم رہی۔
چین کی شہری ہوابازی انتظامیہ (سی اے اے سی) کے مطابق گزشتہ ماہ ملک کے شہری ہوا بازی شعبے میں نقل وحمل کا حجم، مسافر دوروں، مال برداری اور ڈاک کی ترسیل کے حجم میں نوول کرونا وائرس سے قبل 2019 کی اسی مدت کی نسبت بالترتیب 17.8 فیصد، 12.5 فیصد اور 21.4 فیصد اضافہ ہوا۔
سی اے اے سی کے مطابق اکتوبر میں مسافر دورے 6 کروڑ 40 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئے، بین الاقوامی مسافروں کی تعداد 58 لاکھ سے زائد رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 76.1 فیصد اضافے اور اکتوبر 2019 کی سطح کے 96 فیصد کے مساوی ہے۔
گزشتہ ماہ شہری ہوا بازی مارکیٹ کا مال برداری حجم 8 لاکھ 9 ہزار ٹن سے زائد رہا جو 2019 کی اسی مدت کی نسبت بین الاقوامی مال بردار نقل وحمل میں 52 فیصد اضافہ ہے۔
سی اے اے سی نے مزید کہا کہ رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ میں ٹرانسپورٹ حجم، مسافر دوروں ، مال برداری اور ڈاک نقل و حمل کے حجم میں 2019 کی اسی مدت کی نسبت 2 ہندسوں میں اضافہ ہوا۔
