اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں سی ایچ ۔4 یو اے وی کو خصوصی فضائی اہلیت...

چین میں سی ایچ ۔4 یو اے وی کو خصوصی فضائی اہلیت کی سند مل گئی

چین کے  جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی میں منعقدہ ایک نمائش میں ایک سی ایچ۔4 بغیرانسان فضائی گاڑی (یو اے وی) دیکھی جاسکتی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں کائی ہونگ۔4 (سی ایچ۔4)بغیر انسان فضائی گاڑی ( یو اے وی) نے سول ایڈمنسٹریشن آف چائنہ (سی اے اے سی) سے خصوصی فضائی اہلیت کا سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا ہے۔اس طرح کی اہلیت حاصل کر نے والی یہ چین کی پہلی بڑی شہری یو اے وی بن گئی ہے۔

یو اے وی کی کائی ہونگ سیریز تیار کرنے والے ادارے  چائنہ اکیڈمی آف ایرواسپیس ایروڈائنامکس کے مطابق سی ایچ ۔4 یو اے وی کے لئے معیاری پرواز کی سند حاصل کرنے کی کوشش منظم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔

قبل ازیں سی ایچ -4 نے 2021 میں سی اے اے سی شمال مشرقی علاقائی انتظامیہ سے بڑے شہری یو اے وی کے لئے پرواز کی سند حاصل کی تھی۔

یو اے وی کی کائی ہونگ  یا رین بو سیریز چین میں شہری ہوا بازی میں اختراع کی بانی ہے ،اس نے باقاعدگی سے پروازیں جاری رکھتے ہوئے ہنگامی رابطے ، سمندری نگرانی اور مصنوعی بارش میں اضافے جسے فرائض بھی انجام دیئے ہیں۔

چین کی یو اے وی صنعت نے حالیہ برسوں میں اوسطاً 20 فیصد کی شرح سے سالانہ ترقی کی ہے جو دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے لئے ایک نیا محرک بن گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!