چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 2024 عالمی زرعی خوراک اختراع کانفرنس (ڈبلیو اے ایف آئی 2024) میں زرعی مشنیری دیکھی جاسکتی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے سائنس و ٹیکنالوجی اختراع اور ٹیکنالوجیکل تبدیلی کے فروغ کے لئے زیادہ سے زیادہ قرض تعاون پر زور دیا ہے۔
پیپلز بینک آف چائنہ اور دیگر سرکاری محکموں کی جانب سے مشتر کہ طور پر منعقدہ ایک کا نفر نس میں بتا یا گیا کہ 15 نومبر تک بینکوں نے 1 ہزار 737 کاروباری اداروں اور منصوبوں کے ساتھ 400 ارب یوآن (تقریباً 55.62 ارب امریکی ڈالر) کے قرض معاہدوں پر دستخط کئے۔
فنڈز نے ابتدائی اور ترقی کے مرحلے کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو پہلی مرتبہ قرض دیا ہے اور اہم شعبوں میں بڑے پیمانے پر سامان کو اپ گریڈ کی مئو ثر انداز میں حمایت کی ہے۔
کانفرنس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ مالیاتی ادارے پالیسی وسائل سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور منصوبوں کو زیادہ سے زیادہ قرض دیں۔
