اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی امیگریشن سروس ہاٹ لائن میں کثیر لسانی معاونت میں اضافہ

چین کی امیگریشن سروس ہاٹ لائن میں کثیر لسانی معاونت میں اضافہ

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے بارڈر چیک شعبے پرپولیس اہلکار داخلہ اندراج فارم پر کرنے میں ایک امریکی سیاح کی معاونت کر رہا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کی 12367 امیگریشن سروس ہاٹ لائن کو وسعت دیتے ہوئے 26 نومبر سے اس میں روسی،جاپانی اور کورین زبانیں شامل کر دی گئی ہیں جو ابھی چینی اور انگریزی زبانوں میں خدمات دے رہی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق24 گھنٹے اور 7 دن کام کرنے والی ہاٹ لائن سروس پر کال کرنے والے وائس نیویگیشن نظام سے اپنی ترجیحی زبان منتخب کر سکتے ہیں۔

ہاٹ لائن امیگریشن انتظامیہ سے متعلق سوالات،تجاویز اور غیر قانونی سرگرمیوں کی شکایات کے لئے ایک مربوط کسٹمر سروس کے طور پر کام کرتی ہے۔

اپریل 2021 میں شروع کئے گئے سروس پلیٹ فارم نے اکتوبر 2024 کے اختتام تک 156 ممالک اور خطوں سے مقامی اور بین الاقوامی صارفین کے ایک کروڑ 40 لاکھ سوالات نمٹائے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پلیٹ فارم نے پہلی کال پر حل کی 99.9 فیصد شرح اور 98.6 فیصد اطمینان کی شرح برقرار رکھی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!