چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں جنگلی حیات کے تحفظ اور تحقیق کے علاقے میں ایک پانڈا درخت پر اٹھکیلیاں کرتے ہوئے-(شِنہوا)
چھنگ دو(شِنہوا)تھنک ٹینک کی ایک رپورٹ میں چین کی ماحولیاتی پیشرفت اور عالمی پائیداریت میں کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
”مزید خوبصورت چین اور صاف ستھری دنیا کی جانب گامزن:ماحولیاتی تہذیب کے بارے میں شی جن پھنگ کی سوچ سے آگاہی” کے عنوان سے یہ رپورٹ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے شِنہوا سے منسلک اعلیٰ سطح کے قومی تھنک ٹینک اور ماحولیاتی تہذیب پر شی جن پھنگ کی سوچ کے تحقیقی مرکز کے مابین اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔
چین کے جنوب مغربی صوبےسیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو میں جاری عالمی پانڈا کانفرنس 2024 کے دوران جاری ہونے والی یہ رپورٹ 4 حصوں پر مشتمل ہے۔
رپورٹ میں ماحولیاتی تہذیب پر شی جن پھنگ کی سوچ کے تاریخی تناظر اور کلیدی زاویوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔اس میں چین کےماحولیاتی تحفظ میں پیشرفت کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے،خوبصورت چین کی تعمیر کی کوششوں میں معاونت کے لئے ادارہ جاتی لائحہ عمل کی وضاحت اور صاف اور خوبصورت دنیا کے قیام کی غرض سے چینی دانشمندی کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے۔
چین کے اعلیٰ درجے کے قومی تھنک ٹینکس کی صف میں ذرائع ابلاغ کے واحد تھنک ٹینک کے طور پر شِنہوا کےاعلیٰ سطح کے تھنک ٹینک نے پالیسی تحقیق پر بنیادی توجہ دیتے ہوئے حالیہ برسوں میں اہم قومی و عالمی مسائل سے متعلق پیشرفت پر مبنی،تزویراتی اور تمہیدی تحقیق انجام دی ہے۔اس عمل میں بہت سے اثر انگیز نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
‘انسان اور قدرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی’ کے عنوان سے ہونے والی عالمی پانڈا کانفرنس 2024 مقالمے اورتبادلے کا ایک پلیٹ فارم ہے جس کا مقصدعالمی ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر میں اتفاق رائے اور تعاون پر مبنی اقدامات کو پروان چڑھانا ہے۔
