اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے اعلیٰ قانون ساز کا مرکزی و مشرقی یورپی ممالک کی...

چین کے اعلیٰ قانون ساز کا مرکزی و مشرقی یورپی ممالک کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ تبادلے بڑھانے پر زور

چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین لی ہونگ ژونگ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ساتھ وسطی اور مشرقی یورپی ممالک کی سیاسی جماعتوں کے مکالمے میں شریک غیر ملکی نمائندوں سے ملاقات کر رہے ہیں  (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی عوامی کانگریس  کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین لی ہونگ ژونگ نے  کہا ہے کہ چین اور وسطی و مشرقی یورپی ممالک (سی ای ای سی) کو سیاسی جماعتوں اور قانون ساز اداروں کے مابین تبادلوں میں اضافہ کرنا چاہئے۔

لی ہونگ ژونگ نے یہ بات بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے ساتھ  وسطی اور مشرقی یورپی ممالک کی سیاسی جماعتوں کے مکالمے میں شرکت کرنے والے غیر ملکی نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہی۔

سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن لی ہونگ ژونگ نے کہا کہ دونوں فریقوں کو چینی اور سی ای ای سی رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد اورعملی تعاون کو بہتر بنانا چاہئے جبکہ سیاسی جماعتوں اور قانون ساز اداروں کے مابین تبادلوں میں اضافہ کرنا چاہئے۔

غیر ملکی نمائندوں نے سی پی سی کی کامیابیوں کو سراہا اور چین کے ساتھ تبادلوں اور مکالمے کو مضبوط بنانے، مشترکہ ترقی کے حصول کے لئے مختلف شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!