اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلایشیامیں امریکی میزائل نصب ہوئے تو روس بھی اپنے میزائل نصب کرسکتاہے،نائب...

ایشیامیں امریکی میزائل نصب ہوئے تو روس بھی اپنے میزائل نصب کرسکتاہے،نائب وزیرخارجہ

روس کے شہر ماسکو میں روسی وزارت خارجہ کے دفترکابیرونی منظر-(شِنہوا)

ماسکو، کیف(شِنہوا) روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ اگر ایشیا میں امریکی میزائل نظر آئے تو روس ممکنہ طور پر ایشیا میں درمیانے اور کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل نصب کرنے پر غور کر سکتا ہے۔

روسی نائب وزیر خارجہ نے میڈیا کو بتایاکہ دنیا کے کسی بھی خطے میں اس طرح کے امریکی نظام کی موجودگی ہمارے اگلے اقدامات کا تعین کرے گی، جس میں فوجی اور فوجی-تکنیکی ردعمل بھی شامل ہے۔

سفارت کار نے یہ بھی کہا کہ یورپ میں امریکی اڈے، بشمول وہ اڈے جہاں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار نصب ہیں، ممکنہ فوجی تصادم کی صورت میں روس کے ممکنہ اہداف سے خارج نہیں ہیں۔

یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل سٹاف نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ یوکرین کی افواج نے روس کے 3 علاقوں میں "اہم تنصیبات” پر رات بھر حملے کئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!