چین کے وسطی صوبے ہونان کے شہر چھانگشا کے نیشنل سپر کمپیوٹنگ سنٹر کا مرکز-(شِنہوا)
چھانگشا(شِنہوا) چین کے نیو جنریشن ’’ تیان ہے‘‘ کمپیوٹر نے سمال ڈیٹا گرین گراف 500 درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
چین کے وسطی صوبے ہونان میں چھانگشا نیشنل سپر کمپیوٹنگ سنٹر کے مطابق پہلی مرتبہ 2010 میں جاری کی گئی گراف 500 سپر کمپیوٹر گراف کمپیوٹیشن کی کارکردگی جانچنے والی مستند ترین بین الاقوامی فہرست ہے۔
یہ فہرست بڑے گراف چلانے میں سپر کمپیوٹرز کی کارکردگی اور توانائی کی استعداد کی درجہ بندی کرنے کے لئے ایم ٹیپس/واٹ (10 لاکھ ٹراورسڈ ایجز فی سیکنڈ فی واٹ)کا استعمال کرتی ہے۔
نیو جنریشن کا تیان ہے سپر کمپیوٹرگرین گراف 500 کی درجہ بندی میں 22301.67ایم ٹیپس/واٹ سکور کے ساتھ چھوٹے ڈیٹا کیٹیگری میں سرفہرست رہا۔چھوٹے ڈیٹا اور بڑے ڈیٹا کی درجہ بندی ڈیٹا کے پیمانے کی بنیاد پر کی جاتی ہے جس میں چھوٹا ڈیٹا بنیادی طور پر گراف کمپیوٹنگ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
تیان ہے سپر کمپیوٹر کی تازہ کامیابی نہ صرف اس کی اعلیٰ کارکردکی اور توانائی کی استعداد کو ظاہر کرتی ہے بلکہ ثابت کرتی ہے کہ چین کی مقامی سپر کمپیوٹنگ تحقیق و ترقی ٹیم کا تیار کردہ تیان تو سافٹ ویئر نظام گراف پراسیسنگ میں سپر کمپیوٹرز کی صلاحیت زیادہ سے زیادہ کر سکتا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link