امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ کی مستقل تقسیم کا کو ئی تصور نہیں، اسرائیلی فوج جنگ بندی کے آغاز سے اب تک علاقے کے تقریبا نصف حصے پر قابض ہے۔
انہوں نے اسرائیل سے قطر کے سفر کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ ایک بین الاقوامی فورس تشکیل دینے کی کوشش کر رہا ہے جو پورے غزہ میں سکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ استحکام کے لیے بنائی جانے والی اس فورس کا آخری مقصد اس حدِ فاصل کو بتدریج آگے بڑھانا ہے تاکہ پورا غزہ اس میں شامل ہو جائے، یعنی غزہ مکمل طور پر غیر مسلح علاقہ بن جائے ،جب غزہ غیر مسلح ہو جائے گا تو دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہو گا اور یہ علاقہ امن و استحکام کے لحاظ سے کسی حد تک گرین زون جیسا ہو جائے گا، یہی طویل المدتی منصوبہ ہے۔
روبیو نے مزید کہا کہ اسرائیلیوں کی غزہ پر قبضہ برقرار رکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔




