اتوار, اکتوبر 26, 2025
تازہ ترینوو ڈانگ پہاڑوں میں بین الاقوامی میلے کے ذریعے تائی چھی اور...

وو ڈانگ پہاڑوں میں بین الاقوامی میلے کے ذریعے تائی چھی اور ثقافتی تبادلے کا فروغ

چین کے وسطی صوبے ہوبے کے دان جیانگ کو میں وو ڈانگ پہاڑوں پر ایک شخص مارشل آرٹس کی مشق کر رہا ہے۔(شِنہوا)

ووہان(شِنہوا)چین کے وسطی صوبے ہوبے میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل مقام ووڈانگ پہاڑوں کے دامن میں بین الاقوامی وو ڈانگ تائی چھی ثقافتی میلہ شروع ہو گیا۔ میلے میں 32 ممالک اور خطوں کے 2 ہزار سے زیادہ لوگ شرکت کر رہے ہیں۔

ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس میلےکا مقصد مارشل آرٹس،سیاحت اور ثقافتی تبادلوں کے ذریعے روایتی چینی ثقافت کو فروغ دینا اور تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ہوبے کے محکمہ تشہیر کے وزیر جو ژاؤ ہوئی نے افتتاحی کلمات میں کہا کہ ہرسال ایک کروڑ سے زیادہ ملکی اور غیر ملکی سیاح مارشل آرٹس کی مشق کرنے، صحت کو بہتر بنانے اور تاؤ ثقافت کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے وو ڈانگ آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ چیز وو ڈانگ پہاڑوں کی بطور ثقافتی مقام اہمیت اور تائی چھی ثقافت کی لازوال توانائی  کو مکمل اجاگر کرتی ہے۔ ہم اس ورثے کومحفوظ بنانا اور اسے اگلی نسلوں تک منتقل کرنا جاری رکھیں گے، وو ڈانگ کو تائی چھی ثقافت کا عالمی مرکز بنانے کی بھرپور کوششیں کریں گے۔ تائی چھی کےموضوع پر مبنی  تبادلوں کے پروگرامز کے انعقاد اور اس کے عصری معنی تلاش کرتے ہوئے ہمارا مقصد  یہ یقینی بنانا ہے کہ تائی چھی آنے والی نسلوں کے لئے زندہ و تابندہ رہے۔

  پیسیفک ایشیا ٹریول ایسوسی ایشن کے صدر پیٹر سیمون نے کہا کہ تائی چھی کا فلسفہ جدید دور کے لئے ایک سبق فراہم کرتا ہے۔

وو ڈانگ تائی چھی انٹرنیشنل فیلوشپ مقابلہ، جو جمعہ کو شروع ہوا، میں 1,500 سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جو  تائی چھی کے متعدد انداز اور بچوں سے بزرگوں تک کی عمر کےمختلف زمروں میں انفرادی، جوڑوں اور گروپ مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

بین الاقوامی وو ڈانگ تائی چھی ثقافتی میلہ 2025، 15 نومبر تک جاری رہے گا، جس میں ایک درجن سے زائد بڑے پروگرامز منعقد کئے جائیں گے، جن میں ماسٹر لیکچر سیریز، بین الاقوامی سیاحت تعاون فورم اور ایک فوٹوگرافی نمائش شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!