اتوار, اکتوبر 26, 2025
تازہ تریناسپین کے کارلوس الکاریز کی ٹینس کے شیڈول پر شدید تنقید، تبدیلی...

اسپین کے کارلوس الکاریز کی ٹینس کے شیڈول پر شدید تنقید، تبدیلی کا مطالبہ

اسپین کے عالمی نمبر ون کارلوس الکاریز نے پیرس ماسٹرز کے موقع پر ٹینس کے شیڈول پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ فارمیٹ میں کھلاڑیوں کو پریکٹس اور آرام کے لیے ایک ہفتہ بھی نہیں ملتا، ٹورنامنٹس کے شیڈول میں تبدیلی کی جائے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جتنے ٹورنامنٹس ہمیں کھیلنا پڑتے ہیں ان کی تعداد بہت زیادہ ہے، ہمارے پاس آرام اور پریکٹس کا وقت نہیں ہوتا، میں اس بارے میں اب سوچوں گا کہ ہمیں کتنے میچز کھیلنے چاہئیں پھر اس پر تبصرہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ کتنے میچز شیڈول کیے جانے چاہئیں، کیلنڈر کے حوالے سے لازمی طور پر کچھ کرنا ہوگا۔

یاد رہے اے ٹی پی کیلنڈر سال کے گیارہ مہینے جاری رہتا ہے، کیلنڈر دسمبر میں شروع ہوتا ہے۔ نومبر میں ٹور فائنلز کے ساتھ کیلنڈر کا اختتام ہوتا ہے، ایک سیزن میں 60 ٹورنامنٹس ہیں، 16 ایونٹس میں شرکت لازمی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!