خیبرپختونخوا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 74 تصدیق شدہ کیسز سامنے آگئے، صوبے میں رواں سال ڈینگی متاثرہ کیسز کی کل تعداد 3 ہزار 939 ہ ہو گئی۔
محکمہ صحت خیبرپختونخواکے مطابق صوبے میں اس وقت ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد 304 ہے چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ 23 نئے مریض مختلف اسپتالوں میں داخل کئے گئے، صوبے کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہے۔
رواں سال ڈینگی کے کل 1 ہزار 628 مریض اسپتال میں داخل کئے گئے۔ ڈینگی سے متاثرہ 3 ہزار 633 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ رواں سال ڈینگی سے 2 مریضوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔




