اتوار, اکتوبر 26, 2025
انٹرٹینمنٹعلیزے شاہ کا سوشل میڈیا کو پھر خیرباد، تمام تصاویر انسٹاگرام سے...

علیزے شاہ کا سوشل میڈیا کو پھر خیرباد، تمام تصاویر انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کردیں

اداکارہ علیزے شاہ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا کو خیرباد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنی تمام تصاویر انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔

اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر کے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے انسٹاگرام سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں جس پر میں بہت خوش ہوں، اس سے قبل میں شرمندہ تھی کیونکہ مجھے نہیں معلوم کہ میں اب تک اپنی زندگی کے ساتھ کیا کررہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں سوشل میڈیا پر کب واپس آوں گی، لیکن وہ تصاویر واپس نہیں آئیں گی اور نہ ہی وہ علیزے واپس آئے گی۔

انہوں نے ویڈیو پیغام کے اختتام پر مختصر وقت کے لیے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا۔

یاد رہے گزشتہ برس ستمبر اور رواں سال اپریل میں بھی علیزے شاہ اپنے انسٹاگرام کی تمام تصاویر و پوسٹس ڈیلیٹ کر چکی ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!