اداکارہ ونیزہ احمد نے کہا ہے کہ بیماریوں سے نجات کے لیے ایمان، صبر اور دعا سب سے بڑی دوا ہیں، کئی سال قبل میں لمفوما میں مبتلا ہوئی تو دعاوں، قرآن پاک کی تلاوت اور روحانی عبادتوں کے ذریعے مکمل صحت یاب ہوگئی۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہی نہیں آیا کہ مجھے کینسر ہو سکتا ہے، ڈاکٹرز نے کہا یہ زیرو اسٹیج پر ہے، لیکن میں خوفزدہ تھی، پھر میں ایک روحانی خاتون کے پاس گئی جنہوں نے قرآن پاک کی سورتیں پڑھنے اور دعا کرنے کا مشورہ دیا۔
ونیزہ احمد نے کہا کہ میں نے کیموتھراپی یا آپریشن نہیں کروایا۔ صرف دعا، ذکر اور قرآن کی تلاوت پر یقین رکھا۔
چند ہفتوں میں میری رپورٹس بالکل صاف آگئیں اور آج میں بالکل صحت مند زندگی گزار رہی ہوں۔




