بنوں میں شادی کی تقریب کے دوران 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے نار جعفر میں شادی کی تقریب میں موسیقی جاری تھی اور ڈی جے میوزک پر خواجہ سرا رقص کر رہے تھے کہ اس دوران خواجہ سرا کو چھیڑنے پر دونوں گروپوں میں جھگڑا ہو گیا اور ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں حق اور 8 زخمی ہوگئے، جاں حق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔




