پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری جمعرات کو بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی کے مطابق اقوام عالم سے مطالبہ کیا جائے گا کہ کشمیریوں سے کیئے وعدے عملدرآمد کروایا جائے،27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی فوجیں اتاریں، ریاست جموں و کشمیر کے بڑے حصے پر ناجائز قبضہ کیا، بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر سے آخری بھارتی فورسز کا انخلا نہیں ہوتا جدوجہد آزادی جاری رہے گی، یوم سیاہ کے موقع پر مظفرآباد میں بڑی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا ، اقوام متحدہ سے قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا جائے گا۔




