اتوار, اکتوبر 26, 2025
پاکستانڈی جی خان، پولیس کے سرچ آپریشنز، دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ،...

ڈی جی خان، پولیس کے سرچ آپریشنز، دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

ولیس نے ڈیرہ غازی خان میں سرچ آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کرکے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

ڈی پی او ڈیرہ غازی خان طارق ولایت نے کہاہے کہ علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف متعدد کامیاب کارروائیاں کی گئیں جس کے بعد دہشت گرد علاقہ چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں نہوں نے کہا کہ علاقہ کے مکینوں نے آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، حکومت پنجاب کے اپ گریڈیشن کیلئے 28 کروڑ روپے کے فنڈ سے پولیس کا مورال بلند ہوا۔

ڈیرہ غازیخان کے سرحدی علاقوں میں جدید ڈرونز اور نگرانی کا نظام فعال کر دیا گیا ہے، علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!