اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے بحر و بر کے لئے اے جی 600 طیارے نے...

چین کے بحر و بر کے لئے اے جی 600 طیارے نے کم سے کم اڑان کی رفتار کی تجرباتی پرواز کو مکمل کر لیا

چین کا دیوہیکل اے جی 600 طیارہ شمال مغربی صوبے شانشی کی پوچھینگ کاؤنٹی کے فضائی تجرباتی اڈے سے اڑان بھرنے کے لئے تیار ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ(اے وی آئی سی) نے بتایا ہے کہ  چین کے بحر وبر کے لئے دیوہیکل اے جی 600 طیارے نے  اپنی کم سے کم اڑان کی رفتار کے حوالے سے ہوا بازی کی تصدیق کی تجرباتی پرواز کو کامیابی سے مکمل کر لیا۔

ملک کی سرکردہ طیارہ ساز کمپنی اے وی سی آئی کے مطابق چین کے تیار کردہ اے جی 600 طیارے نے شمال مشرقی صوبے شانشی کی  پوچھینگ کاؤنٹی میں اپنی تجرباتی پرواز کی۔

پرواز کی کم ترین رفتار  جانچنےکا تجربہ نقل و حمل کے حامل طیارے کے لئے سب سے مشکل اور خطرناک ترین تجربوں میں سے ایک ہے۔ یہ طیارے کے اڑان بھرنے اور اترنے کی محفوظ رفتار کا  تعین کرنے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

طیارہ ساز ادارے کے مطابق تجربے کی کامیاب تکمیل سے اے جی 600 کی محفوظ پرواز کے تجربوں اور فضائی توثیق کی سند کے حصول کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

اے وی آئی سی کے مطابق زمین اور پانی کے لئے تیار کردہ طیارہ اے جی 600 بڑے حجم اور خصوصی مقصد کا حامل چین کا تیارکردہ پہلا طیارہ ہے۔ طیارہ جنگل میں لگنے والی آگ بجھانے، بحری امدادی کارروائی اور پورے ملک میں دیگر ہنگامی صورتحال میں امدادی ضروریات پوری کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!