چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے میں چینی نجی راکٹ کمپنی ڈیپ بلیو ایروسپیس کے تیار کردہ دوبارہ قابل استعمال راکٹ نیبولا۔1 کا بلندی پر عمودی بحالی کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔(شِنہوا)
نان جنگ(شِنہوا)چینی راکٹ سٹارٹ اپ، ڈیپ بلیو ایروسپیس نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2027 میں خلائی مدار کے قریب کمرشل پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے ٹکٹ کی قیمت تقریباً 15 لاکھ یوآن (2 لاکھ 10 ہزار 674) امریکی ڈالر ہوگی۔
ڈیپ بلیو کے مطابق بیرون مدار کی پروازیں تقریباً 12 منٹ دورانیے کی ہوں گی جس کے دوران خلائی جہاز 100 کلومیٹر کی بلندی پر پرواز کرے گا تاہم خلائی مدار میں داخل نہیں ہوگا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ انسان بردار خلائی جہاز 6 کھڑکیوں پر مشتمل ہے جس میں 6 مسافر سوار ہوسکتے ہیں اور اسے 50 سے زائد مرتبہ استعمال کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
ڈیپ بلیو کے مطابق خلائی جہاز 4 میٹر لمبا ہے جس کا زیادہ سے زیادہ قطر 3.5 میٹر اور ٹیک آف کا وزن 7.9 ٹن ہے۔ توقع ہے کہ خلائی جہاز 100 سے 150 کلومیٹر کی بلندی تک پرواز کرے گا جو 5 منٹ تک صفر کشش ثقل فراہم کرے گی۔
کمپنی نے جمعرات کو ای کامرس براہ نشریات میں اپنی 2027 کی بیرون مدار کی پرواز کے 2 ٹکٹ فروخت کئے۔ ایک ٹکٹ کی رعایتی قیمت 10 لاکھ یوآن تھی۔
ٹکٹ خریدنے والے افراد نے فی ٹکٹ 50 ہزار یوآن جمع کرائے تاہم ڈیپ بلیو نے خواہشمند صارفین کو آف لائن معاہدے پر دستخط کرنے اور حتمی ادائیگی سے قبل کمپنی میں آنے کا پابند کیا ہے۔
