ہفتہ, جولائی 26, 2025
تازہ ترینچین ، صوبہ جیانگ شی کے سابق سینئر صوبائی قانون ساز پر...

چین ، صوبہ جیانگ شی کے سابق سینئر صوبائی قانون ساز پر رشوت کے مقدمہ پر کارروائی جاری

فوژو (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی کے سابق سینئر قانون ساز ین مائی جن پر مشرقی صوبہ فوجیان کی ایک عدالت میں رشوت قبول کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ چلایا جارہا ہے۔

ین جیانگ شی صوبائی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سرکردہ پارٹی ارکان گروپ کے ڈپٹی سیکرٹری اور قائمہ کمیٹی کے نائب ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

فرد جرم کے مطابق ین نے 2003 سے 2023 کے درمیان جیانگ شی میں اپنے عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے منصوبوں کے ٹھیکے ، کاروباری معاملات اور ملازمتوں میں ترقی جیسے کاموں میں دوسروں کی مدد کی اور اس کے عوض 20 کروڑ 70 لاکھ یوآن (تقریباً 2 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالرز) رشوت لی۔

عدالتی بیان کے مطابق دوران سماعت استغاثہ نے شواہد پیش کئے جس کا ملزم اور اس کی قانونی ٹیم نے جائزہ لیا جس کے بعد فریقین نے مقدمہ بارے اپنے اپنے بیانات د ئیے۔

ین نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے آخری بیان میں پچھتاوا ظاہر کیا۔

مقدمے کا فیصلہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے سنایا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!