ہیڈ لائن: گلوبل لنک | امریکی کمپنیاں، چین کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع کی تلاش میں ہیں
جھلکیاں:
متعدد امریکی کمپنیاں چینی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لئے نئی راہیں تلاش کر رہی ہیں۔چھونگ چھنگ میں منعقدہ اجلاس میں قریباََ 60 امریکی کمپنیوں اور چیمبرزآف کامرس کے نمائندوں کی شرکت۔
شاٹ لسٹ:
1- چھونگ چھنگ اور گول میز اجلاس کے مختلف مناظر
2- ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): جیان مارک ٹیٹن، چیئرمین، ایگزون موبل چائنہ
3- ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): مائیکل ہارٹ، صدر، امریکن چیمبر آف کامرس، چین
تفصیلی خبر
اقتصادی ترقی کے فروغ کے لئے بیجنگ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بعد کئی امریکی کمپنیاں چینی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر رہی ہیں۔
چین کے شہر چھونگ چھنگ میں قومی ترقی و اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی)اور امریکی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے درمیان پیر اورمنگل کے روز اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں قریباََ 60 امریکی کمپنیوں اور چیمبرز آف کامرس کے نمائندے شریک ہوئے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): جیان مارک ٹیٹن، چیئرمین، ایگزون موبل چائنہ
"چین بنیادی طور پر ایگزون موبل کے لیےایک اہم مارکیٹ ہے، چین کا اصلاحات کے لئے مضبوط عزم دیکھ کر ہمیں بہت حوصلہ ملا ہے۔ چھونگ چھنگ میں یہ میرا پہلا دورہ ہے، اور یہ ظاہر کرنا ضروری نہیں کہ میں یہاں کے بنیادی ڈھانچے سے کتنا متاثر ہوں۔ ای ایم سی ،ایگزون موبل کارپوریشن نے اپنی ترقیاتی حکمت عملی سے فائدہ اٹھایا ہے،زمینی اورسمندری راہداریوں نے خصوصاً ہمیں یہاں کئی اہم گاہکوں کی موثر خدمت کرنے اور مغربی حصے میں مزید منصوبوں کی شروعات کے قابل بنایا ہے۔”
وین ہوا ، جو کہ این ڈی آر سی عہدیدار ہیں ان کے مطابق کئی غیر ملکی کمپنیوں نے قومی پروگرام میں بڑے پیمانے پرسازوسامان کی تجدید اور صارفین کے لئے پائیدار اشیاء کے تبادلے کے حوالے سے تجارت کی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): مائیکل ہارٹ، صدر، امریکی چیمبر آف کامرس، چین
"این ڈی آرسی کی بڑے پیمانے پرسازوسامان کی تجدید اور صارفین کے لئے پائیدار اشیاء کے تبادلے کے حوالے سے معاونت ، چین کی مسلسل اقتصادی و تکنیکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔”
چھونگ چھنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
