اتوار, اکتوبر 12, 2025
تازہ ترینچین میں شمالی بحر الکاہل کے کوسٹ گارڈ کے سینئر حکام کا...

چین میں شمالی بحر الکاہل کے کوسٹ گارڈ کے سینئر حکام کا اجلاس

چینی کوسٹ گارڈ کے بحری جہاز ہوا یانگ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکار جنوبی بحیرہ چین میں قانون نافذ کرنے کا مشن انجام دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)چین نے شمالی بحرالکاہل کے علاقے میں کوسٹ گارڈ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سینئر حکام کے ایک اجلاس کی میزبانی کی جس کا مقصد بحری سلامتی کے لئے سرحد پار تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینا اور بحری استحکام کی حفاظت کرنا ہے۔

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں پیر سے جمعہ تک منعقد ہونے والے اس اجلاس میں کینیڈا، جاپان، جمہوریہ کوریا، روس، امریکہ اور چین سمیت دیگر ممالک کے 80 سے زیادہ مندوبین نے شرکت کی۔

چائنہ کوسٹ گارڈ (سی سی جی) کے مطابق مندوبین نے انسانی سمگلنگ اور منشیات کی سمگلنگ جیسے بحری بین الاقوامی جرائم کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے، دو طرفہ اور کثیر الجہتی بحری قانون نافذ کرنے والے تعاون اور مشترکہ کارروائیوں کو مضبوط بنانے اور شمالی بحرالکاہل کے کھلے سمندروں میں ماہی گیری کی نگرانی کے گشت کو مربوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

سی سی جی نے کہا کہ انہوں نے بحری ہنگامی ریسکیو اور حیاتیاتی تحفظ میں تجربات کے تبادلے، قانون نافذ کرنے والی معلومات کے اشتراک کو بڑھانے اور فورم کے فریم ورک کے تحت مشترکہ مشقوں کا اہتمام کرنے کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ اس کے علاوہ اگلے سال کے تعاون کے منصوبوں پر بھی ابتدائی اتفاق رائے پایا گیا۔

اجلاس کے دوران سی سی جی نے بحری حیاتیاتی ماحول کے تحفظ کے لئے کاربن سِنک  کو لاگو کرنے کے اپنے طریقوں کو شرکاء کے ساتھ شیئر کیا اور مندوبین کے لئے اپنے بحری جہازوں اور بنیادی کام کے شعبوں کا دورہ  کرنےکا بھی اہتمام کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!