اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرنیشنلچائنہ سدرن ایئر لائنز نے ارمچی-دبئی براہ راست پرواز بحال کر دی

چائنہ سدرن ایئر لائنز نے ارمچی-دبئی براہ راست پرواز بحال کر دی

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں گوانگ ژو بائی یون انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چائنہ سدرن ایئر لائنز کا مسافر طیارہ اڑان بھر رہا ہے-(شِنہوا)

دبئی(شِنہوا) چائنہ سدرن ایئر لائنز نے چین کے سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے دارالحکومت ارمچی اور دبئی کے درمیان براہ راست مسافر پروازیں بحال کر دی ہیں۔

ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بوئنگ 737 طیارے کے ذریعے چلائے جانے والے اس روٹ پر  ہفتے میں دو پروازیں چلیں گی۔ فلائٹ سی زیڈ 6069 ارمچی سے جمعرات اور اتوار کی شام کو روانہ ہوگی جس کا دورانیہ تقریباً 6.5 گھنٹے ہوگا۔ واپسی کی پرواز سی زیڈ 6070 دبئی سے پیر اور جمعہ کی صبح روانہ ہوگی جس کا سفر تقریباً 5.5 گھنٹے پر محیط ہوگا۔

ایئر لائن نے کہا کہ یہ پروازیں ارمچی تیان شان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چلائی جائیں گی اور یہ چین اور یو اے ای کے درمیان مختصر ترین فضائی راستہ ہے۔ مسافر اس روٹ کے ذریعے کاناس، ایلی اور کاشغر جیسے سنکیانگ کے سیاحتی مقامات کے ساتھ ساتھ چین کے بڑے شہروں اور وسطی و جنوبی ایشیا کے ممالک تک بھی سفر کر سکتے ہیں۔

ارمچی-دبئی براہ راست پروازوں کی بحالی کے ساتھ چائنہ سدرن ایئرلائنز اب چین سے دبئی کے لئے ہفتہ وار 23 براہ راست مسافر پروازیں چلا رہی ہے جن میں گوانگ ژو سے روزانہ 2 پروازیں، شین زین سے ہفتہ وار 4 اور ووہان سے 3 پروازیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایئرلائن گوانگ ژو اور دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان ہفتہ وار 3 بار بوئنگ 777 مال بردار پروازیں بھی چلا رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!