قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہماری بیٹنگ میں بہتری کی گنجائش ہے، ہم فائنل میں بہتر کاکردگی دکھانا چاہیں گے، ہم فائنل کے لیے پرجوش ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسی ٹیم ہیں جو ہمیشہ فائنل تک پہنچنے کا راستہ تلاش کرتی ہے، ہم جانتے ہیں کہ ہم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بھارت کیخلاف فائنل میچ کیلئے پوری طرح تیار ہیں ۔
