اتوار, اکتوبر 12, 2025
تازہ ترینچین نے 3 امریکی اداروں کو برآمدی کنٹرول کی فہرست میں شامل...

چین نے 3 امریکی اداروں کو برآمدی کنٹرول کی فہرست میں شامل کرلیا

چین نے اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عدم پھیلاؤ جیسی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے 3 امریکی اداروں کو اپنی برآمدی کنٹرول کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عدم پھیلاؤ جیسی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے 3 امریکی اداروں کو اپنی برآمدی کنٹرول کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ یہ فیصلہ ملک کے برآمدی کنٹرول قانون اور دوہرے استعمال کی اشیاء کے لئے برآمدی کنٹرول کے ضوابط سمیت متعلقہ قوانین کے تحت کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس فیصلے کے تحت ان 3 اداروں پر دوہرے استعمال کی اشیاء کی برآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور کوئی بھی برآمد کنندہ مذکورہ بالا قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!