چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤ گانگ نے کہا ہے کہ چین کی ایٹمی پالیسی اعلیٰ درجے کے استحکام، تسلسل اور قابل پیش گوئی خصوصیات کا حامل ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤ گانگ نے کہا ہے کہ چین کی ایٹمی پالیسی اعلیٰ درجے کےاستحکام اور تسلسل کے ساتھ قابل پیشگوئی خصوصیات رکھتی ہے۔
یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ کے بارے میں میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی جس میں چین نے پہلی بار اپنی بری، بحری اور فضائی تزویراتی فورسز کو ایٹمی سہ رخی قوت کے طور پر پیش کیا۔
ترجمان نے کہا کہ چین نے ہمیشہ دفاعی ایٹمی حکمت عملی پر عمل کیا ہے۔ ایٹمی ہتھیاروں کے پہلے استعمال نہ کرنے کی پالیسی کو سختی سے برقرار رکھا ہے اور غیر ایٹمی ہتھیار رکھنے والی ریاستوں یا ایٹمی ہتھیاروں سے پاک علاقوں کے خلاف ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال یا ان کے استعمال کی دھمکی نہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔
ژانگ کے مطابق ملک نے ہمیشہ اپنی ایٹمی قوت کو قومی سلامتی کے لئے درکار کم از کم سطح پر رکھا ہے اور کسی بھی قسم کی ہتھیاروں کی دوڑ میں حصہ نہیں لیتا۔
ژانگ نے کہا کہ چین کے ایٹمی ہتھیار صرف دفاع اور اپنی حفاظت اور قومی تزویراتی سلامتی کے تحفظ اور عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے ہیں۔
