اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینآسٹریلیا میں دوسری چینی مصنوعات نمائش کا انعقاد

آسٹریلیا میں دوسری چینی مصنوعات نمائش کا انعقاد

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں انٹرنیشنل کنونشن سنٹر (آئی سی سی) میں لوگ دوسری چینی مصنوعات نمائش آسٹریلیا  کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

سڈنی(شِنہوا)دوسری چینی مصنوعات نمائش آسٹریلیا  کا انٹرنیشنل کنونشن سنٹر سڈنی میں آغاز ہوگیا۔

3 روزہ نمائش میں چین بھر کے صوبوں، بلدیوں اور خودمختار علاقوں سے تقریباً 200 چینی ادارے شرکت کر رہے ہیں۔

یہ نمائش 5 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے جس میں گھریلو اشیاء، آلات اور صارفین کی الیکٹرانکس سمیت مختلف اقسام کی مصنوعات پیش کی جا رہی ہیں۔ اس کا مقصد چین اور آسٹریلیا کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایک عملی پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

آسٹریلیا میں چین کے سفیر شیاؤ چھیان نے اس موقع پر اپنے تہنیتی خط میں کہا کہ چین اور آسٹریلیا کے درمیان قریبی اقتصادی اور تجارتی تعلقات ہیں۔ صارفین کی مصنوعات کے شعبے میں تعاون نہ صرف دوطرفہ تجارت کا ایک اہم جزو ہے بلکہ یہ دونوں اقوام کے درمیان تعلقات اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ میلہ چین کی معیاری مصنوعات کو آسٹریلوی صارفین کی متنوع ضروریات سے بہتر طور پر ہم آہنگ کرنے میں مدد دے گا اور آسٹریلوی کاروباری اداروں کے لئے چین کی مارکیٹ کو سمجھنے اور اس میں شمولیت کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔

آسٹریلیا کے سابق وزیر تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت اینڈریو روب  نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین-آسٹریلیا آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کے بعد سے دوطرفہ تجارت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اعلیٰ معیار کی مصنوعات رکھتے ہیں اور اب اگلا قدم تجارتی روابط کو مضبوط بنانا اور باہمی مفاہمت کو مزید گہرا کرنا ہونا چاہیے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!